• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (پ ر )جمعیت ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے وفاقی وزارت ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان سے تمام بند ٹرینوں کی سروس فوری طور پر بحال کی جائے صوبے کی آبادی کے تناسب سے صرف جعفر ایکسپریس کو چلانا کافی نہیں وزیرریلوے، ڈی ایس کوئٹہ فی الفور عوام کو سفری سہولیات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تمام بند ٹرینوں کو بحال کرانے میں اپنا کردار ادا کریں کوئٹہ سے کراچی چلنے والی بولان ایکسپریس‘لاہور جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس سمیت تمام لوکل ٹرینیں جن میں کوئٹہ چمن، سبی ہرنائی، کوئٹہ سے زاہدان سمیت دیگر ٹرینوں کی بندش سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے ترجمان نے کہا کہ عوام پبلک ٹرانسپورٹ کے مہنگے کرایوں کی سکت نہیں رکھتے اور مہنگائی بے روزگاری کے پیش نظر مسافروں کو ریلیف دینے کیلئے فی الفور ااقدامات کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ سے مزید