• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار، سپریم کورٹ بار کی وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی مذمت

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کوئٹہ میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر وکیل، عبدالرزاق شر ایڈوکیٹ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، ہارون الرشید، وائس چیئرمین اور حسن رضا پاشا، چیئرمین، ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے منگل کے روز جاری ایک بیان میں اس واقعہ کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہریوں بالخصوص بلوچستان کے وکلاء کو تحفظ فراہم کرنے اور ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے میں سراسر ناکام ہوگئی ہے،انہوں نے مذکورہ واقعہ پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور آئی جی بلوچستان سے فوری طور پر مذکورہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں عبرت ناک سزا دینے کا مطا لبہ کیاہے ، حکومت شہریوں خصوصا وکلا کو تحفظ فراہم ،مستقبل میں وکلا ء کے خلاف ایسے واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے،دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر عابد ایس زبیری اور دیگر نے بھی ایک بیان میں اس اندوھناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ایسوسی ایشن اس واقعے کو گہری تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے بھی عبدالرزاق شر ایڈوکیٹ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید