• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ‘ ایم ڈی سرکاری ٹی وی فیصلہ کیخلاف نظرثانی درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے سابق ایم ڈی سرکاری ٹی وی عطاء الحق قاسمی کی تقرری سے متعلق مقدمہ کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی کی درخواستوں پر نمبر لگانے کی ہدایت کی ہے اور درخواست گزاروں کو نئے قانون کے تحت وکیل تبدیل کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار عطاء الحق قاسمی کی جانب سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نئے قانون کے مطابق نظر ثانی کی درخواستوں میں ایڈیشنل حقائق بتانا چاہتا ہوں، گزشتہ سماعتوں پر پیش ہونے کے باوجود میری حاضری نہیں لگائی گئی تھی، جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ کی نظر ثانی تو زیر التواء ہے، زیر التوا نظر ثانی میں ایڈیشنل نکات متفرق درخواست کے ذریعے بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی بات نہ کریں جو نامناسب ہو، نیا قانون نافذ ہے، آپ اسکے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔ چاہیں تو نئے قانون کے مطابق نظر ثانی کی درخواست بھی دائر کردیں۔

ملک بھر سے سے مزید