• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی، طلباء نے کلین اینڈ گرین کراچی مقابلے میں تجاویز کے ڈھیر لگادیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبا نے وزیراعظم کے پروگرام گرین یوتھ مؤمنٹ کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین کراچی کے عنوان سے منعقدہ مقابلے میں تجاویز کے ڈھیر لگا دیئے ۔ ججز کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا، پہلی اور تیسری پوزیشن کے لیے دو دو طلبا کو کامیاب قرار دینا پڑا۔ مقابلے میں ڈاؤ یونیورسٹی ڈی ایم سی اور اوجھا کیمپس کے طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ڈاؤ کالج آف فارمیسی میں منعقد ہونے والی نظریاتی تجاویز مقابلے کی تقریب اسناد کی مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین تھیں جبکہ مہمان اعزازی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹر جاوید علی میمن کے علاوہ پرنسپل ڈاؤکالج آف فارمیسی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فوکل پرسن برائے ڈاؤ جمنیزیم پروفیسر سنبل شمیم، پرنسپل ڈاؤانٹرنیشنل میڈیکل کالج پروفیسر زیبا حق سمیت چیئرپرسنز اور سینیئر فیکلٹی ممبرزکی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر مہمان مقرر محمد سیف اللہ نوجوان طلبا کو قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

ملک بھر سے سے مزید