• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت سامنے آگئی، ’استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ میں نئی جماعت کا باضابطہ اعلان کیا۔

علیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں ملک بھر سے 100 کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔

سندھ سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی اور جے پرکاش شامل ہیں۔

 فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے، پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ترین گروپ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کل پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید