• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب پہلے بھی اسٹریٹجک پارٹنر تھا اور آئندہ بھی رہے گا، امریکہ

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا 8دہائیوں سے اہم اسٹریجک پارٹنر ہے اور آئندہ آٹھ دہائیاں بھی رہے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات کو آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ تعلق طویل عرصے تک برقرار رہے گا۔پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ایسے بہت سے معاملات ہوسکتے ہیں جن سے ہم متفق نہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ہمارا تعلق اس قسم کا ہے کہ ہم ان خدشات کا براہ راست اظہار کر سکتے ہیں اور ہم وقت پڑنے پر ایسا کرتے بھی ہیں۔جان کربی نے مزید وضاحت دی کہ ہماری توجہ مستقبل پر ہے۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ سعودی عرب نے امریکہ کے کہنے کے باوجود تیل کی پیداوار میں کمی کی تو اس سے تعلقات میں کیا فرق پڑے گا تب جان کربی کا کہنا تھا کہ یہ ایک خودمختار ریاست کا اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے ایک فیصلہ تھا۔جان کربی نے مزید بتایا کہ سعودی عرب نے اس فیصلے سے امریکا کو پیشگی آگاہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی اسے ایسا کرنے کی ضرورت تھی۔
یورپ سے سے مزید