• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لواحقین کوٹے کی بحالی سے بے روزگاری میں کمی آئیگی، سیکرٹری مواصلات

کوئٹہ (خ ن)صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ کی جانب سے لواحقین کوٹہ کے تحت سابق ایکس ای این مرحوم سلیم ساتکزئی کے بیٹے کو جونیئر کلرک پوسٹ کے آرڈر دیئے گئے اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات امیر حمزہ زہری اور سیکشن افسر عبدالغفار بھی موجود تھے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا کہ لواحقین کوٹہ کی بحالی صوبہ بھر کے لواحقین کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے موجودہ حکومت نے بحال کیا جسکا سہرا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور انکی کابینہ کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ لواحقین کوٹہ کی بحالی سے صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے میں خاطر خواہ کمی آئیگی واضح رہے کہ لواحقین کوٹہ کے بحالی کے بعد محکمہ مواصلات و تعمیرات میں لواحقین کوٹہ کے تحت یہ پہلی تعیناتی کے آرڈر ہیں۔
کوئٹہ سے مزید