• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرے‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما ءاسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ا ور گردونواح سمیت صوبہ کے دیگراضلاع میں ڈکیتی بدامنی اورچوری کی بڑھتی وارداتیں قابل تشویش ہیں جس سے عوام اضطراب اور بے چینی کا شکار ہیں۔ حکومت کی بے بسی سے بلوچستان میں بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی اور بھتہ خوری عروج پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے لہٰذا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، جرائم کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کے لئے جمعیت نظریاتی کا تعاون ہمیشہ رہے گا۔ قیام امن کے بغیر ترقی وخوشحالی ادھوری ہے،انہوں نے کہا کہ قیام امن اور جرائم کا خاتمہ معاشرے کی ہر فرد کے ذمہ داری ہے جرائم کے خاتمے کیلئے عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
کوئٹہ سے مزید