• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے چہرے مردوں سے زیادہ پرکشش ہوتے ہیں: عالمی تحقیق میں انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایک نئی عالمی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مختلف ممالک، ثقافتوں اور عمر کے گروہوں میں خواتین کے چہرے مردوں کے مقابلے میں زیادہ پرکشش قرار دیے جاتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق ایک اوسط خاتون کا چہرہ تقریباً 60 فیصد مردوں کے چہروں سے زیادہ دلکش قرار پایا ہے۔

یہ تحقیق 76 ممالک کی 52 تحقیقات کے اعداد و شمار پر مبنی ہے جس میں 17 ہزار چہروں اور 30 ہزار افراد کی درجہ بندی کا جائزہ لیا گیا، محققین نے مختلف نسلوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی رائے کا تجزیہ کیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نرم، متناسب اور نسبتاً گول خد و خال خواتین کی کشش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جب تصاویر میں نسوانی خصوصیات کم کی گئیں تو پرکشش ہونے کی درجہ بندی بھی کم ہو گئی۔

ایک دلچسپ نتیجہ یہ بھی سامنے آیا کہ خواتین نے بھی خواتین کے چہروں کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ پرکشش قرار دیا۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ مردوں اور خواتین کے درمیان کشش کا یہ فرق کم ہوتا جاتا ہے کیونکہ چہرے کے نمایاں خد و خال وقت کے ساتھ ڈھیلے پڑنے لگتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسانی کشش کا تصور صرف ارتقائی عوامل تک محدود نہیں بلکہ اس میں سماجی، ثقافتی اور جسمانی عناصر بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید