• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلا میں فٹبال کا حیرت انگیز کرتب، ناسا خلا باز کی بائیسکل کک وائرل

ناسا کی خلا باز جیسیکا مئیر نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ایسا فٹبال کرتب دکھا دیا جس نے دنیا بھر کے شائقین کو حیران کر دیا۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود جیسیکا مئیر نے مائیکرو گریویٹی میں شاندار اوور ہیڈ بائیسکل کک کا مظاہرہ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ مظاہرہ لرن وڈ ناسا سیشن کے دوران کیا گیا جہاں خلا باز نے فٹبال کی ساخت اور اس کے ہوائی سفر کے پیچھے موجود سائنس کی وضاحت بھی کی، جیسیکا مئیر نے بتایا کہ فٹبال کو گول شکل میں ڈیزائن کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ ہوا میں زیادہ متوازن انداز میں سفر کر سکے۔

48 سالہ سوئیڈش نژاد امریکی میرین بایولوجسٹ نے مائیکرو گریویٹی میں حیران کن انداز سے بائیسکل کک لگا کر ناصرف فٹبال مداحوں بلکہ خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والوں کو بھی متاثر کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس مظاہرے کو بے حد سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ خلا میں گیند کی اسپن کیسے کام کرتی ہوگی، یہ ڈیمو واقعی زبردست تھا۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ ناسا خلا میں رہتے ہوئے فٹبال کی ایروڈائنامکس سمجھا رہا ہے، کھیل اور خلائی تحقیق کا یہ امتزاج واقعی دلچسپ ہے۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا آغاز 11 جون سے ہوگا، جبکہ میگا ایونٹ کی میزبانی مشترکہ طور پر میکسیکو، امریکا اور کینیڈا کریں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید