• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

جہانگیر ترین کی نئی پارٹی استحکام پاکستان کے جھنڈے کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا سبز، سفید اور سرخ رنگ پر مشتمل ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈے میں چاند ستارہ بھی واضح ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین آج پریس کانفرنس میں پارٹی کے جھنڈے اور لوگو کی رونمائی کریں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کا منشور آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، منشور پر اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، علیم خان اور دیگر پر مشتمل ورکنگ گروپ کام کر رہا ہے۔

اس حوالے سے ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ پارٹی کے جھنڈے اور لوگو کی باقاعدہ رونمائی آج کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید