• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی، پانی کی عدم فراہمی، قائد آباد اور ماڑی پور میں مکینوں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد آباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں نیشنل ہائی وے بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے،دریں اثنا لیاری کلاکوٹ کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ماڑی پور ہاکس بے روڈ پر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا،مظاہرے کے باعث اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،پولیس نے پہنچ کر مظاہرین کو مزاکرات کے بعد منتشر کیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید