• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرچ کے اطراف صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی خصوصی ہدایت پر کرسمس کے تہوار کے پیشِ نظر چرچ کے اطراف صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤ کا کام جاری ہے،انہوں نے نجی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کی جگہ عارضی طور پر دیگر ملازمین کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ مسیحی ملازمین اپنا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منا سکیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید