کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر اے ایس محمود حسین لائبریری، جامعہ کراچی میں Book of the month کے حوالے سے ایک خصوصی تعلیمی اور تحقیقی نمائش بعنوان "ہم آہنگی اور اقلیتی حقوق کے بارے میں جناح کے پیغامات"25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہوگی ، یہ نمائش بانی پاکستان کے قومی ہم آہنگی، اقلیتوں کے حقوق اور ایک جامع جمہوری پاکستان کے وژن کو اجاگر کرے گی۔نمائش میں منتخب کتابیں، تصاویر، آرکائیو ریکارڈز اور ذاتی مواد شامل ہیں۔