کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مظفرآباد کالونی میں دو افراد کے مابین جھگڑے کے دوران 55 سالہ صابر ولد عمر شیر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی صابر اور حسن ولد عزیز خان کے درمیان ذاتی نوعیت کا جھگڑا تھا اس دوران صابر کو اچانک دل کا دورہ پڑا اس سے اس کی موت واقع ہوئی۔