کراچی( جنگ نیوز )باغ کورنگی سیکٹر 10 میں واقع کیمبرج اسکول سسٹم میں سالانہ اسپورٹس ڈے منعقد کیا گیا، تقریب میں بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے جبکہ ننھے طلبہ کی دلچسپی کے لیے میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا ،تقریب میں ٹاؤن چیئرمین شاہ فیصل گوہر علی خٹک بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بچوں میں نظم و ضبط، خود اعتمادی اور ٹیم ورک کو فروغ دیتی ہیں اور ایسے پروگرام تعلیمی اداروں میں باقاعدگی سے ہونے چاہئیں۔