• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل کی نئی مصنوعات کی رونمائی، مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر کمپنی خاموش

سان فرانسسکو (اے ایف پی)ایپل کمپنی نے اپنی نئی مصنوعات بشمول پرومکسڈریئلٹی ہیڈسیٹ کی نقاب کشائی کی ہے تاہم ا س نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس سلسلے میں کی جانے والی پیشگوئیوںکو غلط ثابت کردیا ہے۔ مائیکروسافٹ اور گوگل نے اعلانات کی دوڑ میں ایپل کوپیچھے چھوڑدیا ہے ۔ لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ایپل اس حوالے سے خاموش کیوں ہے۔کچھ لوگوں کا خیا ل ہے کہ ایپل مصنوعی ذہانت کی اصطلاح کو غیر واضح سمجھتی ہے جبکہ دیگر افراد کا خیال ہے کہ دراصل ایپل دیگر بڑے ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں سے یہ جنگ ہار گیا ہے باوجود اس کے کہ اس نے اپنا چیٹ بوٹ ’ سری ‘ کوئی ایک دہائی قبل لانچ کیا تھا۔ ان کی خاموشی ہمیں یہ بتاتی ہے کہ سری بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ایک اور ماہر کے مطابق ایپل بنیادی طور پر ایک ہاورڈویئر کی کمپنی ہے جبکہ مصنوعی ذہانت سافٹ ویئر کی چیز ہے لہذا اس حوالے سے ان کا گوگل اور مائیکروسافٹ سے پیچھے رہ جانا سمجھ میں آتا ہے۔ واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ اوپن اے آئی نے گزشتہ سال کے آخر میں چیٹ جی پی ٹی جاری کرنے کے بعد سے جنریٹو اے آئی ٹیکنالوجی کی دنیا کا سب سے بڑا لفظ بن گیا ہے جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید