• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پانی کی وافر مقدار ثابت ہونے پر 12 شیرفروشوں کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور(وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری سپر وائزر نعیم الحسن کے ہمراہ فاریسٹ بازار اور پلوسی بازار میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دود ھ کا لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعے تجزیہ کیا۔ لیبارٹری رپورٹ میں پانی کی وافر مقدار ثابت ہونے پر 12 شیرفروشوں کو گرفتارکرکے 600 لیٹر دودھ اور دہی کو تلف کرنے کے بجائے غربیوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے کہاکہ شیر فروش حکومت کی طرف سے دئیے گئے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور عوام کو پانی سے پاک دودھ فروخت کریں اور دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے دودھ میں برف نہ ڈالیں بلکہ متبادل بندوبست کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائیگی۔
پشاور سے مزید