• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم بی بی ایس سپلیمنٹری اورمختلف پوسٹ گریجویٹ امتحانات کے نتائج

لاہور(خصوصی نمائندہ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نےایم بی بی ایس اور مختلف پوسٹ گریجوایٹ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سپلیمنٹری امتحانات 2022ء میں 43 میڈیکل کالجوں کے 867 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 679 پاس جبکہ 175 فیل ہوئے۔ ماسٹران پبلک ہیلتھ سالانہ امتحانات میں 45 امیدواروں میں سے 13 پاس ہوسکے۔ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کیلئے ایم ڈی سائیکاٹری فائنل امتحانات میں دونوں امیدوار کامیاب جبکہ سنٹرل انڈکشن کے تحت ایم ڈی ڈرماٹالوجی انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ تحریری امتحان میں 6 امیدوار پاس ہوئے۔ مزید برآں ایم ڈی پلمانالوجی انٹرمیڈیٹ میں تین اور گیسٹرو انٹرالوجی میں ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان سے ایم ایس پیڈیاٹرک سرجری فائنل امتحانات میں بھی ایک امیدوار کامیاب ہوسکا۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔