• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں لگی آگ نے امریکی ریاستوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، لوگوں کا انخلا

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ کے دھویں نے 16امریکی ریاستوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا جبکہ شدید متاثرہ علاقوںسے لوگوں کاانخلا جاری ہے۔ کینیڈا کی جانب سے اٹھنے والے گہرے دھویں کے باعث نیویارک میں حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی اور دن میں رات کا سماں کردیا۔ دھویں اورراکھ کے باریک ذرات کے باعث نیویارک کے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ نیویارک کے مئیر نے شہریوں سے غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کردی۔ ادھر کینیڈا کے حکام نے شمالی صوبے کیوبیک کے سب سے بڑے شہر کو خالی کر دیا ۔ فائر فائٹرز نے صوبے کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں دور دراز کی آبادیوں میں بے قابو آگ کو بجھانے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں 150 سے زیادہ مقامات پرآگ لگی ہوئی ہے،جن میں سے 110 مقامات پر بے قابوقرار دیا گیا ہے۔ ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو سے فون پر بات کرکے انہیں آگ پر قابو پانے کے لیے مدد کی پیش کش کی ۔ امریکی صدر نے ہدایت کی کہ وفاقی فائر فائٹنگ کے دستیاب وسائل کینیڈا میں آگ پر قابو پانے کے لیے تعینات کیے جائیں۔
یورپ سے سے مزید