• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ، K-4 منصوبے کیلئے ساڑھے 17 ارب روپے مختص

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میںK4 گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 17 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم مہیا کی جائیگی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مہمند ڈیم کے لئے آئندہ مالی سال کے لئے 10 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے جا رہے ہیں، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 59 ارب روپے، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 20 ارب روپے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 4 ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اسی طرح تربیلا ہائیڈرو پاور کی استعداد میں اضافے کیلئے 4ارب 45کروڑ روپے اور وارسک ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن کی بحالی کیلئے 2ارب 60کروڑ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید