• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی قرضوں کی حد 2250 ارب روپے، بیجوں کی برآمد پر ٹیکس ڈیوٹی ختم

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ زرعی شعبہ کی بہتری کے لئے زرعی قرضوں کی حد کو 1800 ارب روپے سے بڑھا کر 2250 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں پچاس ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ملک میں معیاری بیجوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے تمام درآمدی ٹیکس اور ڈیوٹیز ختم کی جا رہی ہیں، چاول کی پیداوار بڑھانے کے لئے سیڈر، رائس پلانٹرز اور ڈرائیرز کو بھی ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنیٰ کی تجویز ہے۔

اہم خبریں سے مزید