لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام پنجاب کے ڈینٹل کالجوں کے لیے بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ 17 ڈینٹل کالجوں کے 848 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 671 پاس جبکہ 169 امیدوار فیل ہوئے۔ یوں کامیابی کی شرح 79.88 فیصد رہی۔ تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں۔ ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی مہک بلال نے 703/800 نمبروں کے ساتھ پہلی، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی عائشہ خالد نے 689 نمبروں کے ساتھ دوسری اور لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی ماہ نور شہریار نے 688 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 18 جولائی سے شروع ہوں گے۔