• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے کے زیراہتمام اجلاس کا انعقاد

نیو کاسل (پ ر) انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے کے زیراہتمام انٹرنیشنل ایمرجنسی کا نیٹ ورکنگ اجلاس مقامی ہوٹل میں انعقاد پذیر ہوا۔ اجلاس میں انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم UK کے ٹرسٹیز، رضا کاران اور سپورٹرز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کمیونٹی کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی گئی، اجلاس میں سائوتھ ایسٹ ایشیا میں چیرٹی کے مختلف شعبہ جات میں کام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی کہ اس ایریا میں ناگہانی صورت حال کو کیسے ورک کیا جا سکتا ہے۔ انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم UK کے بانی کونسلر مہربان صدیق ہیں جو چیرٹی کے حوالےسے پوری دنیا میں کام سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اس میں برطانیہ، پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میںانکی قیادت میں اپنی ٹیم جس میں برطانوی آرمی آفیسرز اور نیوکاسل یونیورسٹی کے پروفیسر شامل ہیں مختلف شعبہ جات میں فلاحی اوررفاعی کام کر رہے ہیں۔ مہربان صدیق کو برطانیہ کی حکومت اور پاکستان کی حکومت کی طرف سے سماجی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ ماضی میں پنجاب میں وزیراعلیٰ کی جانب سے بنائی گئی ریسکیو میں اپنی انگلش ٹیم کے ساتھ سماجی خدمات کے حوالے سےلوگوں کو تربیت دینے میں اہم کردار ادا کیا، حالیہ سیلاب کے دوران بھی پاکستان میں مختلف اضلاع میں سماجی و رفاعی خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نےآزاد کشمیر ضلع میرپور میں متعدد مساجد اور مدارس کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں۔ میرپور میں کچہری کے پاس ریسکیو کا دفتر انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیا، اب وہ مخیر حضرات سے ملکر چکسواری میں بھی ریسکیو کا دفتر بنائیں گے جس میں طبی اور فائر بریگیڈ کی سہولیات ہوںگی یہ چکسواری، ڈڈیال اور اسلام گڑھ کے علاقہ میں سروس دیں گے۔ مہربان صدیق سماجی شعبہ جات کے علاوہ کشمیر کاز کے لئے بھی بھرپور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ شرکا اجلاس نے مہربان صدیق کو اپنے بھرپور تعاون و یقین دہانی کروائی کہ ہم اس نیک کام میں آپ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔
یورپ سے سے مزید