• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کی مرمت کے دوران گڑھے نہیں بھرے جاسکے

لندن (پی اے) موسم بہار کے دوران سڑکوں کی مرمت کے دوران گڑھے نہیں بھرے جاسکے اور سڑکوں پر پڑے گڑھوں سے ہونے والے نقصانات میں مئی کے دوران صرف 4فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق بریک ڈائون کمپنی نے سڑکوں پر گڑھوں کی وجہ سے ہونے والے49,801 واقعات اٹینڈ کئےجوکہ یومیہ 1,600سے زیادہ تھے یہ اعدادوشمار مئی2018کے بعد سب سے زیادہ ہیں رواں سال اپریل میں RAC نے سڑکوں پر گڑھوں کی وجہ سے مجموعی طور پر 52,070بریک ڈائونز پر کارروائی کی،AA میں روڈ پالیسی کے سربراہ جیک Cousens کا کہناہے موسم سرما کی تباہ کاریوںاور سڑکوں کی دیکھ بھال کے ناقص انتظام کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات میں اضافہ ہواہے۔مئی میں بینک ہالی ڈے کے دوران سفر کرنے والوں نے گاڑیوں میں بڑی خرابیوں اور ان کی مرمت کے بھاری بلز کا خطرہ مول لیا،انھوں نے سڑکوں پر سائیکل سواروں اور بائیک چلانے والے بھی اضافی خطرہ بنتے ہیں ،ان کا کہناہے کہ خشک موسم میں سڑکوں پر گڑھوں کو دیکھنا زیادہ آسان ہوتاہے ،اگرچہ RAC کا کہناہے کہ حکومت نے موسم سرما کے دوران سڑکوں پر پڑنے والے گڑھے بھرنا شروع کردئے ہیں لیکن بعض گڑھے لوگوں کیلئے شدید نقصان کا سبب ثابت ہوتے ہیں۔RAC کا کہناہے کہ سڑکوں کی خراب حالت خاص طورپر 2 پہیوں کی سواری کیلئے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے ،اور چونکہ اب موٹر سائیکل اور سائیکل چلانے کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اس کے معنی یہ ہیں کہ اب زیادہ لوگ سڑکوں پر پڑے گڑھوں کے سبب خطرے سے دوچار ہیں۔
یورپ سے سے مزید