• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمازون جنگلات میں طیارہ حادثے کے 5 ہفتے بعد 4 بچے زندہ مل گئے

بگوٹا(نیوزڈیسک)ایمازون کے جنگلات میں طیارے حادثے کے تقریباً 5ہفتوں بعد چار بچے معجزاتی طور پر زندہ مل گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا اورایمازون کے علاقے میں سرحد کے قریب چھوٹا طیارہ ایمازون کے جنگلات میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے بعد جہاز میں سوار 4بچے لاپتا ہوگئے تھے تاہم اب عسکری کولمبیا کے صدر نے معجزاتی طور پر بچوں کے زندہ سلامت ملنے کی تصدیق کردی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یکم مئی کو سیسنا 206طیارہ 7افراد کو لے کر ایمازون میں پرواز کررہا تھا کہ اس کا انجن فیل ہوگیا جس پر طیارہ جنگل میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اوربچوں کی ماں سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے تھے جن کی لاشیں جہاز کے اندر سے ملی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زندہ بچنے والے بچوں کی عمریں 13،9،4 سال ہیں جب کہ ان میں ایک 12 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید