• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر نے پہلی بار خاتون کو مرکزی بینک کا گورنر مقرر کردیا

انقرہ (نیوزڈیسک) حال ہی میں مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونے والے طیب اردوان نے پہلی بار مرکزی بینک کا صدر ایک خاتون کو بنا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردوان نے معروف ماہر معیشت حفیظہ غائی کو ملک کے مرکزی بینک کا صدر مقرر کردیا۔ وہ یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ امریکی مالیاتی اداروں کے لیے کام کرنے والی حفیظہ غائی اس سے قبل فرسٹ ریپبلک بینک اور گولڈمین 6میں کام کر چکی ہیں اور اب وہ اپنے پیشرو شہاب قفجی اوغلو کی جگہ ترک اسٹیٹ بینک کی سربراہی سنبھال لیں گی۔
یورپ سے سے مزید