• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کون ’’ڈیڈ ‘‘ کس کا ’’دی اینڈ‘‘ یہ تو اللّٰہ ہی جانتا ہے، علیم خان

لاہور،اسلام آباد(نمائندگان جنگ) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنماء عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیان پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ قریشی صاحب ! عزت ذلت تو میرے اللّٰہ کے پاس ہے، اسی اللّٰہ کو معلوم ہے کہ کون ’ڈیڈ آن آرائیول‘ ہے اور کس کا ’دی اینڈ‘ ہے ،شخصیات اور گروہوں کا عروج و زوال اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے،استحکام پاکستان پار ٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی زیرک اور خوش بیان شخصیت کے حامل انسان ہیں انہیں استحکام پاکستان پارٹی کے متعلق منفی بیان دینا زیب نہیں دیتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید