• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت بجٹ کا حقیقی استعمال، بہتر پالیسی، احتساب ضروری

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) سندھ میں صحت کےبجٹ میں اضافہ خوش آئند ہے تاہم اس کے حقیقی استعمال کےلئے بہتر پالیسی کے ساتھ احتساب ضروری ہے تاکہ نہ صرف بجٹ کا درست استعمال ہو بلکہ غریب مریضوں کے لئے کارآمد بھی ثابت ہو۔ ان خیالا ت کا اظہار شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افرادنے بجٹ 2023-24کے حوالے سے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انڈس اسپتال کے شعبہ متعدی امراض کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ہیپاٹاٹس کی ادویات اور ویکسین کے لئےبجٹ میں 2ارب سے زائد کی رقم مختص کرنا بہت اچھا اقدام ہے لیکن مریضوں کو ادویات نہیں ملتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ادویات مل سکیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ حکومت کو صفائی ستھرائی کے اقدامات پر دھیان دینے کی ضرورت ہے جس سے متعدی امراض ویسے ہی کم ہوجائیں گے ۔ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت کے بجٹ میں 20ارب کا اضافہ خوش آئند ہے ۔

اہم خبریں سے مزید