• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے چائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سکھر نے کارروائی کرتے ہوئےلاڑکانہ کے رہائشی ملزم اسد علی کو سکھر سے گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے فیس بک پر چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد شئیر کیا تھا،ملزم کے خلاف کارروائی بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔ ملزم کے موبائل سے فیس بک آئی ڈی اور چائلڈ پورنوگرافی مواد برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید