• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر شہری کو ماحول کے تحفظ کیلئے کردار اداکرنا ہوگا‘ عمیر خان

پشاور(جنگ نیوز)دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے صدرعمیر خان اتوزئی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پودا لگا تے ہوئے کہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ملک اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گے، ہر پاکستانی شہری کو اپنے ماحول کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔صاف ستھرا اور صحت مند ماحول اسی وقت ممکن ہے جب ہر شہری اپنی قوم اور اخلاقی ذمہ داری کو پورا کریں۔ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ پاکستان سمیت پوری دنیا کیلئے چیلنج ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے تو نہ صرف جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور پانی کے ضیاع کو روکنا ہو گا بلکہ پلاسٹک سمیت آلودگی پھیلانے والے دیگر ذرائع کا تدارک بھی کرنا ہو گا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور عوام مل کر ماحولیاتی تحفظ کیلئے مشترکہ قدم اٹھائیں تا کہ قدرتی ماحول کو اصل حالت میں بحال کرنا حقیقی معنوں میں ممکن ہو سکے۔
پشاور سے مزید