• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرامیڈیکس کے نمائندوں کی ثناء بلوچ اور عارف حسنی سے ملاقات

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر اور تمام ڈسٹرکٹ و یونٹ کے صدور نے ارکان اسمبلی ثناء بلوچ اور میر عارف جان محمد حسنی سے ملاقات کی اور انہیں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔ارکان اسمبلی نے ان کا چارٹر آف ڈیمانڈ وزیر اعلیٰ تک پہنچایا اوراس پر عمل درآمد کرایا جائیگا۔ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہاکہ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور محکمہ صحت سے ان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے اہم کردار ادا کیا۔بیان میں کہاگیاکہ بلوچستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ہمیشہ ٹیبل ٹاک پر یقین رکھتی ہے اور اپنے جائز مسائل کے باوجود بھی آج تک ہسپتالوں کو بند نہیں کیا اور نہ اپنے ڈسٹرکٹ میں اپنے فرائض میں کسی قسم کی غفلت کی اور مستقبل میں بھی عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید