• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمنا بھاٹیہ نے اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی

فوٹو بشکریہ ٹیلی چکر۔
فوٹو بشکریہ ٹیلی چکر۔

بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی ہے اور تسلیم کیا کہ دونوں میں یہ قربتیں لسٹ اسٹوریز ٹو کے دوران شروع ہوئیں جو اب قریبی تعلق میں بدل گئی ہے۔

33 سالہ تمنا نے اس تعلق کے حوالے سے لسٹ اسٹوریز ٹو کے سیٹ کو اپنے لیے خوش بختی کی علامت قرار دیا جہاں دونوں کے درمیان یہ مراسم قائم ہوئے۔   

واضح رہے کہ اس سال کے اوائل میں دونوں کی گوا میں نیو ایئر پارٹی کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس پر دونوں نے خاموشی اختیار کی۔ تاہم ممبئی میں بھی دونوں اکٹھے نظر آتے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران تمنا نے کہا تھا کہ ہم دونوں ایک فلم ساتھ میں کام کیا جس کے بعد ہمارے حوالے سے افواہیں آنے لگیں، لیکن اس بار انہوں نے ایک انٹرویو میں اس تعلق کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہمارے درمیان تعلق نیچرل ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید