• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ایشیا پیسفک میں بین الاقوامی ہوائی کرایوں میں سب سے زیادہ اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایئرپورٹ کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) کے مطابق بھارت نے ایشیا پیسفک میں بین الاقوامی ہوائی کرایوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا ہے۔ اے سی آئی کا کہنا ہے کہ خطے میں ہوائی کرایہ کے رجحانات کے بارے میں اس کے مطالعہ نے ’’ایشیاء پیسیفک اور مشرق وسطیٰ میں 10 اعلیٰ ایوی ایشن مارکیٹوں میں تقریباً 36 ہزار راستوں کا جائزہ لیا جس سے بین الاقوامی ہوائی کرایوں میں 50 فیصد تک خطرناک اضافہ ظاہر ہوتا ہے جبکہ قومی روٹس میں 10 فیصد سے بھی کم اضافہ ہوا۔ جن مارکیٹس میں ہوائی کرایوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ان میں بھارت (41 فیصد)، متحدہ عرب امارات (34 فیصد)، سنگاپور (34 فیصد) اور آسٹریلیا (23 فیصد) شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید