• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ،اورنگزیب عالمگیر کی تصویر واٹس ایپ پر لگانے والے 3 نوجوانوں پر مقدمہ

نئی دہلی ( انیوز ڈیسک ) مودی سرکار ہندوستان کی اسلامی تاریخ ختم کرنے کے درپے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا مسلم دشمنی میں حد سے گزر رہی ہے۔بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندانہ اقدامات میں دن بہ دن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اورنگزیب عالمگیر کی تصویر کو بطور واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے پر ممبئی کے 3 مسلمان نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بھار تی خبر رساں ادارے کے مطابق تینوں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند ہندو تنظیم کے کارکن امرجیت سْروے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکایت کندہ امرجیت سْروے ایک ہندو تنظیم کا رکن ہے۔اورنگزیب عالمگیر کی تصویر استعمال کرنے پر بپھری ہوئی انتہا پسند ہندو تنظیم کے سامنے بے بس بھارتی پولیس نے بھی مسلمان واٹس ایپ صارفین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

دنیا بھر سے سے مزید