• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟ سائنسدانوں کی رائے سامنے آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایک طویل عرصے سے لوگ اس سوال پر بحث کرتے آ رہے ہیں کہ دنیا میں پہلے مرغی آئی یا انڈا؟ لیکن آج تک کسی کو بھی اس سوال کا جواب نہیں مل سکا۔ 

جرنل نیچر ایکولوجی اینڈ ایوولوشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے محققین نے ایک خیال پیش کیا کہ موجودہ دور میں انڈے دینے والے پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کے آباؤ اجداد نے بھی دیگر جانوروں کی طرح ہی بچوں کو جنم دیا۔

نانجنگ اور برسٹول یونیورسٹی کے محققین نے اس عقیدے کو بھی چیلنج کیا ہے کہ جو جانور بچے پیدا کرتے ہیں ان کے بچوں کی پیدائش سے قبل مادہ کے پیٹ میں نشونما ایک سخت خول والے انڈے میں ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو جانور بچے پیدا کرتے ہیں ان کے جسم کے اندر نشونما پانے والے انڈے ان جانوروں کے انڈوں سے مختلف ہوتے ہیں جوکہ پہلے انڈے دیتے ہیں اور پھر ان کے بچے انڈوں میں نشونما پاتے ہیں۔ 

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جو جانور بچے پیدا کرتے ہیں ان کے بچوں کی مادہ کے پیٹ میں نشونما جس انڈے میں ہوتی ہے اس کا بیرونی خول سخت نہیں ہوتا بلکہ نرم جھلیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

تحقیق کے نتائج میں اس بات کے کافی نمایاں آثار نظر آئے ہیں کہ تمام جانوروں میں بچوں کی نشونما پیدائش سے قبل مادہ کے جسم میں ہوتی تھی۔

اس حوالے سے برسٹول یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل بینٹن کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق کے نتائج نے اب تک کی ہماری تحقیقات اور حالیہ برسوں میں بہت سے دوسرے لوگوں کی جانب سے لکھی گئی نصابی کتب میں موجود پیدائش سے قبل انڈوں میں بچوں کی نشونما ہونے کے عمل کی تردید کردی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید