• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے

شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

شہباز شریف چار سال کیلئے مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔، مریم نواز مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر منتخب ہوئی ہیں۔

احسن اقبال مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اوورسیز اور بین الاقوامی امور کے لیے اسحاق ڈار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے سیکریٹری فنانس بھی منتخب ہوئے ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید