• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کی فتح یقینی، افغانستان کو جیت کیلئے مزید 617 رنز درکار

بنگلادیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں افغانستان کی شکست یقینی ہوگئی ہے، جسے میچ میں فتح کےلیے مزید 617 رنز درکار ہیں جبکہ اُس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

شیر بنگلا اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جاریے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر افغانستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 45 رنز بنالیے۔

افغانستان کے رحمت شاہ 10 اور ناصر جمال 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، آؤٹ ہونے والوں میں ابراہیم زادران صفر جبکہ عبدالمالک 5 رنز شامل ہیں جبکہ کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی 13 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

اس سے قبل بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز 425 رنز 4 وکٹ کے نقصان پر ڈکلیئر کردی تھی۔

بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 382 رنز بنائے تھے جبکہ افغان ٹیم صرف 146 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

یوں بنگلادیشن نے افغانستان ٹیم کو جیت کےلیے 661 رنز کا ہدف دیا ہے، جواب میں مہمان ٹیم نے 45 رنز بنالیے ہیں جبکہ اسے مزید 617 رنز درکار ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید