• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلی حکومت ہم بنائینگے، چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست کو ختم کردیا، فضل الرحمان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگلی حکومت اب ہم بنائیں گے۔ فتنوں کو اب پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا،چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست کو ختم کردیا،ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے لوگوں کو ہٹانا ضروری تھا، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی آئی خان میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ لوگوں کو ہٹانا ضروری تھا،آج چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست کو ختم کردیا، پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں ساڑھے تین سال کی کوئی ایک کارکردگی بتادے۔ اس سے پہلے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ غازی خان میں 132کے وی عبدالخیل نیو گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا ، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود بھی ہمراہ ہیں۔ خیال رہے کہ ڈی آئی خان گرڈ سٹیشن کی 40 کلو میڑ ٹرانسمشن لائن پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید