• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ آسٹریا کی شہباز، احسن اقبال و دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن میں آئندہ چار سال کے لیے میاں شہباز شریف کو صدر، چوہدری احسن اقبال کو جنرل سیکرٹری اور اسحاق ڈار کو اوورسیز بین الاقوامی امور کے صدر بلامقابلہ منتخب ہونے پر مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت اور دوسرے عہدیداران نےمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ جس طرح وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل ترین حالات میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی بھاگ ڈور سنبھالی اور پاکستان کو ترقی کی طرف دوبارہ گامزن کیا ہے یہ تاریخ یاد رکھے گی۔ چوہدری علی شرافت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ہم آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ، تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ہی پاکستان نے ترقی کی ہے اور آئندہ بھی پاکستان ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔انہوں نے مزید کہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ 9مئی کی دہشت گردی کرنے والوں کو جلد سے جلد سزائیں دیکر کیفرکردار تک پہچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ملک دشمن پاکستان کی ترقی خوشحالی میں رکاوٹیں نہ ڈال سکے۔
یورپ سے سے مزید