کوئٹہ(پ ر) پیپلزپارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں میئر کراچی مرتضی وہاب ، ڈپٹی میئر کراچی سمیت تمام منتخب اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں اب کراچی میں نفرت کی سیاست ، لسانیت ، تنگ نظری کا باب ختم اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا انہوںنے بیان میں کہاکہ پیپلز پارٹی اس وقت فیڈریشن کی مقبول ترین جماعت ہے ملک بھر کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی فتح نے یہ ثابت کردیا ہے کہ کراچی کے عوام اب ان قوتوں کا ساتھ نہیں دینا چاہتے جنہوں نے ہمیشہ عوام میں نفرت کے بیج بوئے ۔