کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے گجر نالہ متاثرین کو بقایاجات نہ ملنے پر کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر سینٹرل و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے اور 6 ستمبر کو جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گجر نالہ آپریشن کے دوران میری دکان مسمار کردی گئی تھی، سندھ حکومت نے نالہ متاثرین کو متبادل جگہ اور معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، بطور معاوضہ 90 ، 90 ہزار روپے کے دو دو چیک مل چکے، متاثرین کو کرائے کی مد میں 2 چیکس دینے کے بعد مزید چیکس دینا بند کردیئے گئے ہیں۔