کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کو دفاعی برآمدات کے حوالے سے بڑا دھچکا پہنچا ہے، مصر کے بعد ملائشیا کا بھی ہندوستانی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا۔
ہندوستان دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے ملائیشیا کی حکومت کو قائل کرنے میں ناکام رہا، ملائیشیا نے ہندوستانی طیارے کو ناقابل عمل آپشن قرار دے دیا، ملائیشیا کو ہوائی جہاز کے پروگرام میں تاخیر کی اور تیجا کی پائیداری اور قابل بھروسہ دستیابی پر اعتراض تھا.
اس سے قبل مصر نے بھی اسی طرح کی وجوہات کی بنا پر تیجا کی ہندوستانی پیشکش ٹھکرا دی تھی، بین الاقوامی منڈیوں میں تیجا کی فروخت میں ناکامی نے بھارت کی دفاعی پیداوار کی صنعت پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں۔