• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضی وہاب کا بحیثیت میئر کراچی نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں میئر کراچی کی حیثیت سے مرتضیٰ وہاب کی تقرری کے نوٹیفیکیشن کو شہری نے چیلنج کردیا۔

 شہری عامر نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی کے نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

شہری عامر کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کے میئر کراچی کے نوٹیفکیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن ، سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہری محمد عامر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مرتضیٰ وہاب نے میئر کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ، میئر کا الیکشن لڑنے کے لئے جو قانون بنایا گیا ہے وہ آئین سے متصادم ہے .

اہم خبریں سے مزید