• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نے کراچی کو مال بنانے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی میں ترقیاتی کام کروانے کے دعوؤں اور بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 15سال سے سندھ حکومت میں ہےاگر یہ کراچی کی خیر خواہ ہوتی اور عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتی توآج کراچی کا براحال نہ ہوتا اور اہل کراچی ان گنت مسائل کے شکار نہ ہوتے،کراچی ساڑھے تین کروڑ عوام کا شہر ہے،صوبے کے 95فیصد بجٹ کا انحصار کراچی پر ہوتا ہے سندھ کا دارالخلافہ ہے لیکن شہری پانی، بجلی،صحت،تعلیم سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، اگر پیپلزپارٹی کراچی کو صوبہ سندھ کا حصہ سمجھتی تو شہریوں کے لیے پینے کا صاف پانی، باعزت ٹرانسپورٹ، صحت،تعلیم اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کرتی لیکن اس نے 15برس سے کراچی کو کھانے کمانے اور مال بنانے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے اور کراچی کے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، شہر کی جو ابتر حالت ہے اس کی سب سے زیادہ ذمہ داری پیپلزپارٹی پر عائد ہوتی ہے،کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے خلاف جمعہ 23جون کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید