اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ای سی سی اجلاس میں بجلی کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ ،ای سی سی کے فیصلے سے کراچی والوں کو اربوں روپے ادا کرنے ہوں گے،حکومتی اعداد و شمار کے مطابق July 2019 سے September 2020 کے درمیان متعدد مہینوں میں ملک کے دیگر صارفین کی نسبت کراچی کے صارفین کو کم قیمت میں بجلی مہیا کی گئی،یہ رقم مقررہ وقت پر کراچی کے صارفین کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ طے نہ پانے کے باعث کھڑی ہوئیں، رقم کا تخمینہ تقریباً 24.5 ارب روپے ہے،ای سی سی نے 24 ارب کی وصولی بارہ مہینے میں یقینی بنانے کے لیے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی،12 مہینوں میں 1.52 روپے فی یونٹ وصول کرنے کی ہدایات جاری ہے، ماضی میں یہ رقم ملک میں دیگر صارفین ادا کر چکے ہیں اور کراچی کے صارفین سے اضافی وصولی نہیں کی جارہی۔