• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ ہوا تو بھارت ٹوٹ جائے گا، باراک اوباما

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ بھارت نے مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا تو ملک ٹوٹ جائے گا، وقت آگیا ہے کہ بھارتی جمہوریت پر تشویش کا اظہار سفارتی سطح پر ہونا چاہئے ، امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران اوباما نے بھارتی سوسائٹی کے ایک بڑے حصے کے حقوق سے متعلق درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے اس مسئلے کو ایمانداری سے اٹھائے ، اوباما نے کہا کہ اگر صدر بائیڈن مودی سے ملتے ہیں تو ہندو اکثریتی ملک میں مسلمانوں کے تحفظ کا معاملہ اٹھایا جانا چاہئے۔

دنیا بھر سے سے مزید