• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری خطرے میں! ریکارڈ توڑ تاخیر اور منسوخیوں نے بحران گہرا کر دیا

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے جہاں ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے ملک گیر سطح پر سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق ممبئی میں 104، بنگلورو میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کی گئیںعالمی نشریاتی ادارے TRT کے مطابق انڈیگو نے پائلٹ ڈیوٹی قوانین، انتظامی مسائل اور منصوبہ بندی کی خامیوں کے باعث 500 سے زائد پروازیں منسوخ کیں، جس کے بعد ایئرلائن کا پورا نیٹ ورک متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق ممبئی میں 104، بنگلورو میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق انڈیگو کی وقت پر روانگی کی شرح کم ہو کر صرف 8.5 فیصد رہ گئی ہے، جو ایوی ایشن سیکٹر کے لیے انتہائی تشویشناک قرار دی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایوی ایشن سیکٹر کو حالیہ عرصے میں مختلف بیرونی اور داخلی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں فضائی حدود کی پابندیوں، نئے پائلٹ قوانین، انتظامی مسائل اور بڑھتی ہوئی لاگت شامل ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید