• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی کشیدگی کا خطرہ، بھارت میں سخت سیکیورٹی کے سائے میں بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

نئی دہلی (آئی این پی )مذہبی کشیدگی کا خطرہ،بھارت میں سخت سیکورٹی کے سائے میں بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔ معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر کی زیر نگرانی تقریب، نامعلوم شخص کا 8کروڑ روپے کا عطیہ ،مسجد سرکاری نہیں نجی عطیہ سے تعمیر ہوگی، منتظمین، ہزاروں مسلمانوں کی شرکت ، پولیس کی بھاری نفری تعینات ،بھارت میں سخت ترین سکیورٹی کے درمیان بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا، نامعلوم شخص کی جانب سے تعمیر کیلئے 8کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں گزشتہ روز بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب 1992میں ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کی 33ویں برسی کے موقع پر منعقد کی گئی ہے، سنگ بنیاد کی تقریب نے ریاست بھر میں کشیدہ فرقہ وارانہ صورتحال پیدا کردی ہے، اس لئے نتظامیہ کی جانب سے بھاری سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، تقریب کے منتظم ہمایوں کبیر نے دعوی کیا کہ یہ چھوٹے پیمانے پر بابری مسجد کی بالکل نقل ہوگی، انھوں نے کہا کہ یہ ہمارا مذہبی حق ہے اور ہم امن برقرار رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ ہمیں روک رہی ہے، ہمیں سرکاری فنڈز کی ضرورت نہیں ہے میں اس شخص کا نام نہیں بتاؤں گا جو مسجد کی تعمیر کے لئے ہمیں 8کروڑ روپے دینے کو راضی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید