• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا کریک ڈاؤن 50 سے زائد ایرانی شہری امریکا سے وطن واپسی کو تیار

تہران (اے ایف پی) ایران کا کہنا ہے کہ اس کے پچاس سے زائد شہری امریکہ سے واپس آنے والے ہیں، کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پر سخت کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ʼآنے والے دنوں میں تقریباً 50 سے 55 ایرانی شہری واپس آئیں گے۔ حالیہ مہینوں میں یہ ایرانیوں کا دوسرا گروہ ہے جسے ایران واپس بھیجا جا رہا ہے۔ سی این این کے مطابق، کویت میں ایک مختصر قیام کے بعد، اس گروہ کی اتوار کو بعد میں ایران پہنچنے کی توقع ہے۔ بقائی نے اپنے ریمارکس میں امریکی غیر ملکی شہریوں بالخصوص ہمارے خطے کے شہریوں، اور خاص طور پر ایرانیوں کے خلاف نسلی تعصب پر مبنی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ ʼایرانیوں کے حوالے سے ہمارے لیے یہ بات واضح ہے کہ یہ دباؤ سیاسی محرکات پر مبنی ہیں اور یہ کہ امیگریشن کے خلاف یہ پالیسیاں انسانی حقوق کے قوانین سے متصادم ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید